ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری مارچ میں 13.2 فیصد بڑھ...

چین کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری مارچ میں 13.2 فیصد بڑھ گئی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین (شنگھائی) آزاد تجارتی آزمائشی زون میں لوجیا زوئی علاقے کا ایک منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں مارچ میں معمولی بہتری دیکھی گئی جبکہ پہلے 3 مہینوں میں اس میں کمی دیکھی گئی تھی۔

وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی مین لینڈ میں حقیقی استعمال کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پہلے 3 ماہ میں ایف ڈی آئی کی آمد مجموعی طور پر 269.2 ارب یوآن (تقریباً 37.35 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصد کم ہے۔

وزارت نے کہا کہ جنوری سے مارچ کی مدت کے دوران ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے 12ہزار603 نئے ادارے قائم کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد کی نمو ظاہر کرتے ہیں۔

3 ماہ کے دوران پیداوار اور خدمات کی صنعتوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بالترتیب 71.51 ارب یوآن اور 193.33 ارب یوآن رہی۔

دریں اثنا  ہائی ٹیک شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال 78.61 ارب یوآن تک پہنچ گیا جس میں ای کامرس سروسز ، حیاتیاتی ادویات، فضائی آلات کی تیاری اور طبی آلات کی پیداوار کے شعبوں میں ایف ڈی آئی بالترتیب  100.5 فیصد، 63.8 فیصد، 42.5 فیصد اور 12.4 فیصد بڑھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کی سرمایہ کاری میں 56.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یورپی یونین کی سرمایہ کاری میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا۔ سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، جاپان اور جمہوریہ کوریا کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 76.8 فیصد، 60.5 فیصد، 29.1 فیصد اور 12.9 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!