چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں چھونگ چھنگ۔ شیامین تیزرفتار ریلوے کے چھونگ چھنگ سیکشن سے آزمائشی ٹرین گزررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے عمومی سرکاری بجٹ اخراجات اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافے کے ساتھ 72.815 کھرب یوآن(تقریباً 10.1 کھرب امریکی ڈالر) رہے۔
اس عرصے کے دوران تعلیم، سماجی تحفظ اور روزگار کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ پر اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ سال کے پہلے 3 ماہ میں عمومی سرکاری بجٹ کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد کمی سے 60.189 کھرب یوآن ہوگئی۔
آمدنی میں کمی کے باوجود سٹیمپ ٹیکس کی آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.1 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جو 107.5 ارب یوان تک پہنچ گئی۔ سٹاک ٹریڈنگ پر سٹیمپ ٹیکسوں کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 60.6 فیصد بڑھ کر 41.1 ارب یوآن تک جا پہنچی جو اس عرصے میں چینی سٹاک ٹریڈنگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
