اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی زانگ کی بیرونی تجارت پہلی سہ ماہی کے دوران 2.3 ارب...

شی زانگ کی بیرونی تجارت پہلی سہ ماہی کے دوران 2.3 ارب یوآن سے زائد رہی

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر لہاسا میں پہاڑوں پر برف کا دلکش نظارہ۔(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے کی درآمدات اور برآمدت کی مجموعی مالیت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2.308 ارب یوآن (تقریباً 32 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہے۔

خطے کے صدرمقام لہاسا کے کسٹمز کے مطابق یہ مالیت قومی بیرونی تجارت کی شرح نمو سے 4.6 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

شی زانگ کی مجموعی تجارت میں برآمدات 1.95 ارب یوآن رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں مستحکم رہیں جبکہ درآمدات کی مالیت 35 کروڑ 80 لاکھ یوآن رہیں جس میں گزشتہ برس کی نسبت 56.7 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں سال شی زانگ نے جنوبی ایشیا کے ایک داخلی راستے کے طور پر اپنے تزویراتی محل وقوع سے بھرپورفائدہ اٹھایا ہے جو نئے مغربی زمینی۔ سمندری راہداری کے ساتھ موثرطریقے سے منسلک ہے۔ اس سے درآمدی اوربرآمدی مال برداری کا مجموعی حجم 57 ہزار 100 ٹن  تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق کئی برآمدی مصنوعات میں سے نئی توانائی گاڑیوں اور زرعی مصنوعات نے مستحکم کارکردگی کو جاری رکھا۔

پہلی سہ ماہی میں 76.7 فیصد اضافے سے 2 ہزار 955 نئی توانائی کی گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ زرعی مصنوعات کی برآمدات 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ 18 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!