سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): لیو یوتھیان، نمائندہ شِنہوا
’’یہ ہے بوآؤ قریبی صفر کاربن نمائشی زون۔ یہ چین کے جنوبی صوبے ہینان میں واقع ہے اور بوآؤ فورم فار ایشیا کا مستقل مقام بھی ہے۔‘‘
سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): لیو یوتھیان، نمائندہ شِنہوا
’’یہاں کی فوٹوولٹائیک فٹ پاتھ دیکھنے والوں کے لیے بہت پرکشش ہے۔ یہ ہر سال 12 ہزار کلو واٹ گھنٹہ سے زیادہ صاف توانائی پیدا کرتی ہے۔ اس زون میں ہر پہلو کم کاربن ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔‘‘
بوآؤ قریبی صفر کاربن زون کی تعمیر 2022 میں جزیرہ ڈونگ یو پر شروع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کاربن اخراج میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2019 میں یہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 12,167 ٹن تھا، جو 2024 میں کم ہو کر تقریباً 470 ٹن رہ گیا ہے۔ یعنی 96.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ہدف یہ ہے کہ مستقبل میں مکمل طور پر صفر کاربن اخراج حاصل کیا جائے۔
سٹینڈ اپ 3 (انگریزی): لیو یوتھیان، نمائندہ شِنہوا
’’یہ ہے اس نمائشی زون کا کاربن اخراج ڈیٹا سینٹر۔ یہ دراصل یہاں کے تمام آپریشنز کو کنٹرول کرنے والا کمانڈ سینٹر ہے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 1 (چینی): لیو ہانگ وین، انجینئر، کوسکو شپنگ بواؤ کمپنی لمیٹڈ
’’ہم نے اس زون کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نظام بنایا ہے۔ یہ نظام 18 منصوبوں سے کاربن اخراج کے ڈیٹا کو اکٹھا کرتا ہے، جن میں ماحول دوست تعمیرات، گرین انرجی، مقامی سطح پر آلودگی کے کنٹرول کے اقدامات اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔ یہ سسٹم ان تمام عوامل کی براہ راست نگرانی کرتا ہے۔‘‘
سٹینڈ اپ 4 (انگریزی): لیو یوتھیان، نمائندہ شِنہوا
’’یہاں کم کاربن ترقی صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں، بلکہ زندگی کے ایک نئے انداز کی علامت ہے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 2 (چینی): لیو ہانگ وین، انجینئر، کوسکو شپنگ بواؤ کمپنی لمیٹڈ
’’ہم نے بالکنی کی ریلنگز میں سولر پینلز نصب کیے ہیں، جو واک وے کی سطحوں میں مربوط کیے گئے ہیں۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں سولر انرجی کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘‘
ساونڈ بائٹ 3 (چینی): اویانگ چھنگ لن، ڈپٹی ڈائریکٹر آف انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، کوسکو شپنگ بواؤ کمپنی لمیٹڈ
’’ہم نے اس منصوبے میں بڑے پیمانے پر تعمیر و توڑ پھوڑ نہیں کی۔ کوئی نئی عمارتیں نہیں بنائیں، اور نہ ہی موجودہ فنِ تعمیر میں بڑی تبدیلیاں کیں۔ ہمارا پورا عمل ماحول دوست اور پائیدار رہا۔ ہم نے اپنے ایئر کنڈیشننگ سسٹم کو جدید ترین توانائی بچت والے نظام میں تبدیل کیا، جو بجلی کے کم استعمال میں مدد دیتا ہے۔‘‘
بوآؤ فورم فار ایشیا کے مستقل مقام پر، سولر پینلز سورج کی روشنی میں چمک رہے ہیں، جبکہ قریب ہی ونڈ ٹربائنز توانائی پیدا کر رہی ہیں۔ یہ جدید ٹیکنالوجی بوآؤ کو مکمل طور پر صفر کاربن زون میں تبدیل کرنے کے سفر میں ایک بڑا سنگِ میل ہے۔
ساونڈ بائٹ 4 (چینی): لیو ہانگ وین، انجینئر، کوسکو شپنگ بواؤ کمپنی لمیٹڈ
’’بوآؤ قریبی صفر کاربن زون، چین کے دوہرے کاربن اہداف کے حصول میں ایک نمایاں قدم ہے۔ یہ نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد دے رہا ہے، بلکہ پائیدار ترقی کے ایک نئے ماڈل کے طور پر بھی کام کر رہا ہے۔ یہاں انسانی ترقی اور فطرت میں ہم آہنگی کی ایک عمدہ مثال قائم کی جا رہی ہے۔‘‘
بوآؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link