اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانڈونیشین طلباء چینی پیشہ ورانہ تعلیم سے روشن مستقبل کے لیے پُر...

انڈونیشین طلباء چینی پیشہ ورانہ تعلیم سے روشن مستقبل کے لیے پُر امید

چین کےمشرقی صوبے انہوئی کے ووہو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حالیہ برسوں میں غیر ملکی طلباء کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع فراہم کیے ہیں۔اس وقت انسٹی ٹیوٹ میں 47 انڈونیشین طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ زیادہ تر طلباء ہائی ٹیک شعبوں جیسے، عددی کنٹرول اور (مصنوعی ذہانت) اے آئی ایپلی کیشن میں زیر تعلیم ہیں۔ انڈونیشیا کے طلباء نے چین کی تکنیکی ترقی اور بھرپور ثقافتی تجربات کی خوب تعریف کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):برائن ڈیفان مکاتیوو، انڈونیشین طالب علم

’’میرا چین میں تعلیم حاصل کرنے کا مقصد یہاں کی  جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔میں چین اس لیے آیا ہوں کہ یہاں سے نئی مہارتیں اور زبانیں سیکھ کر مستقبل میں ملازمت کے لیےخود کو تیار کرسکوں۔ جب میں چین آیا تو سب زیادہ متاثر کرنے والی چیزوں میں یہاں کی روایتی سرگرمیاں تھیں۔بہار تہوار، ڈریگن بوٹ فیسٹیول اور دیگر تقریبات جیسے، ڈمپلنگ بنانے میں حصہ لینا ایک متاثر کن عمل ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):محمدمیمون دھیا الحق، انڈونیشین طالب علم

’’میرے سکول نے مجھ سے چین میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول کے بارے میں دریافت کی۔ میں نے سوچا کیوں نہیں، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کی چین ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہے۔  چین کی ٹیکنالوجی بہت اعلیٰ ہے اور اس میں  سال بہ سال بہتری آرہی ہے۔ مجھے چینی ثقافت بھی پسند ہے یہی وجہ ہے کہ میں چین میں سیکھنا چاہتا ہوں۔

میں سمجھتا ہوں کہ میرے چینی استاد بھی بہت شفیق ہیں۔ سارے ٹیچرز مجھے ایک ایک چیز سکھا رہے ہیں۔میرے چینی دوست بھی میری اچھی طرح راہنمائی کرتےہیں۔‘‘

ہیفی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!