اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طیارے افریقہ کے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے،...

چینی طیارے افریقہ کے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے، صنعتی عہدیدار

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین کے مقامی بڑے جسامت والے سی 929 طیارے کی چیف ڈیزائنر ژاؤ چون لِنگ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ (سی او ایم اے سی) کے تحقیقی ادارے میں ایک ماڈل کو دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا) افریقی ہوا بازی کی مارکیٹ میں چینی ساختہ طیاروں کے آنے سے رابطے میں اضافہ، آپریشنل اخراجات میں کمی اور براعظم کی ایئر لائنز کے بیڑے کی توسیع میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قائم افریقی ایئر لائنز کی تجارتی ایسوسی ایشن افریقن ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمٰن برتھے نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کا ہوا بازی کا شعبہ انتہائی موثر طیارے تیار کر رہا ہے جو بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔

عبدالرحمٰن برتھے نے افریقہ ایڈوانسڈ ایئر موبلٹی سمپوزیم کے موقع پر کہا کہ چین میں تیار کردہ تجارتی طیاروں کی دستیابی افریقی ایئر لائنز کی کارکردگی کو بڑھانے کا حل پیش کرتی ہے۔

عبدالرحمٰن نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ہی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) کے ساتھ افریقہ کی ہوا بازی کی صنعت میں چین کے امکانات پر تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی او ایم اے سی نے اپنے طیاروں میں جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے جس سے وہ مغربی ممالک میں تیار ہونے والے طیاروں کے قابل عمل متبادل بن گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!