اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے 8 ویں انتخابات 7 دسمبر...

ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کے 8 ویں انتخابات 7 دسمبر کو ہوں گے

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ووٹرز ووٹ ڈالنے کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی 8 ویں مدت کی قانون ساز کونسل کے انتخابات 7 دسمبر کو ہوں گے جس میں 90 ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

انتخابات سے قبل 7 ستمبر کو انتخابی کمیٹی کے ذیلی شعبوں کے ضمنی انتخابات ہوں گے جس میں 1 ہزار 500 رکنی کمیٹی کی 90 خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔

انتظامی کونسل کے ہفتہ وار اجلاس سے قبل گفتگو میں لی نے کہا کہ انتخابی کمیٹی 1 ہزار 500 ارکان مشتمل ہونی چاہیے جس میں 967 منتخب اور باقی نامزد اور عہدے کی بنیاد پر ارکان شامل ہوں گے۔

قانون ساز کونسل کے انتخابات سے قبل، 967 منتخب ارکان میں سے 90 نشستوں کو پر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نامزدگیوں میں حصہ لے سکیں اور انتخابی کمیٹی کے ذیلی شعبوں میں قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔

دونوں انتخابات کے لئے نامزدگی کے وقت اور مخصوص انتظامات سے متعلق تفصیلات کا اعلان رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!