اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل طاقت کے استعمال کا جنون ترک کرے، چینی مندوب

اسرائیل طاقت کے استعمال کا جنون ترک کرے، چینی مندوب

نیو یارک ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو جھونگ ( دائیں دوسرے  نمبر پر، پیچھے) سلامتی کونسل کے ماہانہ کام سے متعلق  صحافیوں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کے جاں بحق ہو نے کے بعد اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ "طاقت کے استعمال کا جنون”  ترک کرتے ہوئے  غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے ۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ "چین کو اس بات پر افسوس ہے کہ بڑی مشکل سے حاصل کردہ جنگ بندی کو نقصان پہنچا ہے اور اسے غزہ میں اسرائیلی جارحیت دوبارہ شروع ہونے پر شدید تشویش ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ فوجی ذرائع کا استعمال فلسطین-اسرائیل مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ 15 ماہ کی خونریزی اور 42 دن کی جنگ بندی کے درمیان واضح فرق یہ ظاہر کرتا ہے کہ طاقت کا اندھادھند استعمال یرغمالیوں کی واپسی کا درست طریقہ نہیں بلکہ یہ انہیں مزید خطرات سے دوچار کرسکتا ہے۔

فو نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل اور سنجیدگی سے نیک نیتی کے ساتھ نافذ کیا جانا اور اسے درمیان میں تبدیل کرنے یا نقصان پہنچانے کی کسی بھی قسم کی کوشش سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین انسانی ہمدردی امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور اس پر سیاست کرنے کا سخت مخالف ہے، انسانی ہمدردی امداد کو سودابازی کے لئے استعمال کرنا عالمی  قانون خاص کر عالمی انسانی ہمدردی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!