منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینہمیشہ یوکرین بحران کی بات چیت کے ذریعے حل کی وکالت کی...

ہمیشہ یوکرین بحران کی بات چیت کے ذریعے حل کی وکالت کی ہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین نے شروع سے ہی یوکرین بحران کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کی ہے اور چین اس بات پر مطمئن ہے کہ جنگ بندی کے لئے تمام کوششوں کو امن کی طرف ایک ضروری قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماؤ نے یہ بات بدھ کو یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے درمیان منگل کو ہونے والی فون کال پر ردعمل کے لئے کہا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ3 سالہ یوکرین تنازع کا خاتمہ ایک مستقل امن کے ساتھ ہونا چاہیے اور دونوں رہنماؤں نے امریکہ۔ روس تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!