اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنی کا بنگلہ دیش اقتصادی علاقے میں ہائی۔اینڈ گارمنٹس تیار کرنے...

چینی کمپنی کا بنگلہ دیش اقتصادی علاقے میں ہائی۔اینڈ گارمنٹس تیار کرنے کا منصوبہ

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں عید الفطر سے قبل ایک فیکٹری میں خواتین محنت کش نماز یوں کے لئے ٹوپیاں تیار کررہی ہیں۔(شِنہوا)

ڈھاکہ (شِنہوا) ایک چینی کمپنی بنگلہ دیش میں ہائی۔اینڈ گارمنٹس صنعت قائم کرنے کے لئے تیار ہے۔

بنگلہ دیش ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (بی ای پی زیڈ اے) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چینی کمپنی سیفٹی گارمنٹس بنگلہ دیش کمپنی لمیٹڈ نے بی ای پی زیڈ اے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس کے تحت کمپنی بنگلہ دیش اقتصادی علاقے میں اپنی گارمنٹس فیکٹری کی تعمیر پر 1 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

چینی کمپنی سالانہ لاکھوں ہائی۔ اینڈ گارمنٹس مصنوعات تیار کرے گی جن میں منعکس جیکٹس، بنیان، ٹی شرٹس، اونی جیکٹس، کام کا لباس اور حفاظتی ہیلمٹس شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے تقریباً 2 ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!