چینی مین لینڈ کے عہدیدار سونگ تاؤ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی فرد یا طاقت کو تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر علیحدگی پسند قوتوں نے سرخ لکیر عبور کرنے کی جرات کی تو ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے عہدیدار سونگ تاؤ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی فرد یا طاقت کو تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر علیحدگی پسند قوتوں نے سرخ لکیر عبور کرنے کی جرات کی تو ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے ان خیالات کا اظہار تائیوان کے معاملے پر ایک کتاب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کتاب میں متعلقہ پالیسیوں اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے کو حل کرنے اور قومی اتحاد کے حصول کے لئے ہمارا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔
سونگ تاؤ نے کہا کہ چینی قوم کی بحالی اب ناقابل واپسی تاریخی راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد کا مقصد حاصل کرنا ضروری ہے اور اسے حاصل کیا جائے گا۔
