اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین مستحکم تجارتی پالیسیوں کو برقرار رکھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری...

چین مستحکم تجارتی پالیسیوں کو برقرار رکھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، وزیر تجارت

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے مرکزی کاروباری ضلع (سی بی ڈی) کی فلک بوس عمارتوں کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت تجارتی شراکت داروں کے بارے میں ملک کی تجارتی پالیسیاں مستقل طور پر مستحکم رہی ہیں اور یورپی کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیرتجارت نے یہ بات ایئربس کے سی ای او گویلام فاؤری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ اگرچہ عالمی معیشت کو شدید مسائل کا سامنا ہے لیکن چین کی معیشت کا طویل مدتی مثبت رجحان تبدیل نہیں ہوا کیونکہ معیشت مضبوط لچک، وسیع صلاحیت اور توانائی سے مستفید ہورہی ہے اور چین کو مستحکم معاشی ترقی کا حصول جاری رکھنے کی اپنی صلاحیت پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود چین کی پالیسیاں اور توقعات مستحکم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح کی وسعت، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔

وزیرتجارت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایئربس سمیت یورپی کمپنیاں چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گی اور چین اور باقی دنیا دونوں کو مزید معیاری مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے صنعتی تعاون کو مضبوط کریں گی۔

ایئربس کے سی ای او گویلام فاؤری نے کہا کہ ایئربس 30 سال سے زائد عرصے سے چین میں ہے اور ملک میں اپنے کاروبار اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی حیثیت سے ایئربس عالمی اقتصادی ترقی میں استحکام اور اعتماد کا منتظر ہے اور اضافی محصولات کی پالیسیوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئربس چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہے اور مستقبل میں بہتر ترقی کے لئے ملک میں اپنی سرمایہ کاری اور موجودگی کو فروغ دیتی رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!