جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرٹینمنٹپاکستان آئیڈل میں بنگلادیشی گلوکاروں کی پرفارمنس کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان آئیڈل میں بنگلادیشی گلوکاروں کی پرفارمنس کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول میوزک شو پاکستان آئیڈل میں بنگلادیشی گلوکاروں نے اپنا رنگ جما دیا، گلوکارہ حمیرا بشیر اور گلوکار راجہ بشیر نے دل کو چھو لینے والی آواز میں بنگالی اور اردو زبان کے گانے گائے، دونوں کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمیرا بشیر اور راجہ بشیر کی اردو زبان میں شاندار پرفارمنس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوبارہ دوستانہ تعلقات استوار ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!