جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرٹینمنٹگووندا سدھر جائیں اور ہمارے مطابق رہیں تو معاف کر دونگی، اہلیہ

گووندا سدھر جائیں اور ہمارے مطابق رہیں تو معاف کر دونگی، اہلیہ

بالی ووڈ اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویوز میں ماضی کے تنازعات پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

سنیتا آہوجا نے گووندا کو معاف کرنے کی اپنی نیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سدھر جائیں اور ہمارے مطابق رہیں تو معاف کر دونگی، یہ سب خبریں میں نہیں سننا چاہتی، عمر ایسی نہیں کہ ہر چیز پر دھیان دیا جائے، میں مینوپاز سے گزر رہی ہوں اسوقت ہر عورت کو اپنے شوہر اور بچوں کی محبت اور حمایت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ذہنی سکون ملے اور دباؤ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ گووندا میڈیا میں آنیوالے الزامات کو ہنس کر ٹال دیتے ہیں اور انکے جوابات سمجھ میں نہیں آتے، سنیتا نے گووندا کی موجودہ صحبت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب تک میں انہیں سنبھالتی رہی انہیں پھول کی طرح رکھا لیکن اب نئے منیجرز آ گئے ہیں اور وہ اپنی سٹارڈم کے اختتام کو سمجھ نہیں پا رہے۔

دوسری جانب گووندا نے کہا ہے کہ میں نے فلمی سیٹس پر ہمیشہ پیشہ ورانہ رویہ اپنایا اور کبھی بھی ساتھی اداکاراں یا ہیروئنز کیساتھ بدتمیزی نہیں کی، میری کوئی اداکارہ یہ نہیں کہہ سکتی میں نے انہیں تنگ کیا یا نامناسب بات کی، میں تمام ساتھی اداکاروں کا شکر گزار ہوں، میری ماں بھی اداکارہ تھیں، میں کبھی بھی کسی کیساتھ بدتمیزی نہیں کرتا۔

میں چاہتا ہوں کہ نئی آنیوالی اداکارائیں مجھ سے کام کرنے میں خوفزدہ نہ ہوں، انہوں نے اپنی ماں کی نصیحت یاد دلاتے ہوئے کہا کہ خاندان کے افراد کبھی دھوکا دے سکتے ہیں لیکن دنیا تم سے محبت کرتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!