پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کم عمری میں شادی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی شادی کے تلخ تجربے کے بعد دوسری شادی نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ دنیا میں آج بھی سچی محبت اور وفاداری موجود ہے۔
حال ہی میں نازلی نصر نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر، محبت و وفاداری پر کھل کر گفتگو کی۔
انکا کہنا تھا کہ موجودہ شوہر محسن طلعت کی زندگی میں آمد نے مجھے محبت پر دوبارہ یقین دلایا۔
اداکارہ نے کہا کہ کم عمری میں شادی کا فیصلہ درست نہیں تھا، میں آج بھی اس فیصلے پر افسوس کرتی ہوں، اگر مجھے آج کے شعور کیساتھ ماضی میں واپس جانے کا موقع ملے تو میں کبھی اتنی جلدی شادی نہ کروں، خواتین کو 28 یا 29 برس کی عمر میں شادی کا فیصلہ کرنا چاہئے اور یہی وہ بات ہے جس پر انہیں سب سے زیادہ ندامت ہے۔




