جمعہ, فروری 20, 2026
انٹرنیشنلرمضان کا استقبال، لندن کی کوونٹری سٹریٹ چاند ستاروں والی خوبصورت لائٹس...

رمضان کا استقبال، لندن کی کوونٹری سٹریٹ چاند ستاروں والی خوبصورت لائٹس سے روشن

لندن کے میئر نے رمضان المبارک کے موقع پر بڑا اعلان کردیا ہے۔

پاکستانی نژاد صادق خان کے بقول اس برس بھی ماہِ رمضان کے استقبال کیلئے لندن کی پیکاڈلی سرکس اور لیسٹرسکوائر کو ملانے والی کوونٹری اسٹریٹ چاند ستاروں والی خوبصورت لائٹس سے روشن ہوگئی ہے، اس علاقے کو ماہِ رمضان میں مسلسل چوتھے سال سجایا گیا ہے، 30ہزار ایل ای ڈی لائٹس شام 5 سے صبح 5 بجے تک پیکاڈلی سرکس اور لیسٹرسکوائر کے درمیان آسمان کو روشن کرتی رہیں گی۔

میئر صادق خان نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو میں کہا کہ لندن چار سال قبل مغربی دنیا کا پہلا شہر تھا جسے رمضان کے استقبال کیلئے روشنیوں سے سجایا گیا اور آج رات ایک بار پھر لندن امید اور اتحاد کی روشنی کے طور پر جگمگا رہا ہے، رمضان ایمان کی تجدید، ضرورتمندوں کی مدد اور ان لوگوں کی مشکلات پر غور کرنے کا وقت ہے جن کی قسمت انکا زیادہ ساتھ نہیں دے رہی۔

صادق خان نے کہا کہ ہر سال مسلمان شہری رمضان میں سخاوت اور خیرات کے شاندار اقدامات کرتے ہیں اور اس سال بھی ایسا ہی ہو گا۔

انہوں نے لندن میں مقیم تمام مسلمان شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق اللہ نے انسانوں کو مختلف رنگوں اور نسلوں میں پیدا کیا ہے، گزشتہ سالوں میں دنیا میں کچھ لوگ نسل یا رنگ کے اختلافات کو کمزوری یا خطرہ سمجھ کر تعصب پھیلا رہے ہیں لیکن لندن میں شہری ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہتے ہیں، اختلافات کا احترام کرتے ہیں اور وہ اقدار قائم رکھتے ہیں جو لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں۔

صادق خان نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں رہنے والے ہر شخص کو، چاہے اسکا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، ہمیشہ محبت اور احترام ملے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!