پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے صارف ماحول بہتر بنانے کے لیے 3 سالہ عملی منصوبہ...

چین نے صارف ماحول بہتر بنانے کے لیے 3 سالہ عملی منصوبہ جاری کر دیا

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں لوگ ایک سپرمارکیٹ میں خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے ملک کے صارف ماحول کو بہتر بنانے کے لیے3 سالہ عملی منصوبہ جاری کر دیا ہے جو کہ کھپت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن سمیت 5 سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے جانے والے منصوبے کے مطابق2027 تک اہم مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اس میں ناقص اشیا کی فراہمی کا معیار، مارکیٹ کی بے ترتیبی اور صارف کے حقوق کے تحفظ کی کمی شامل ہیں۔

چین آئندہ 3سالوں کے دوران مال اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، صارف کے تنازعات کی اصل وجوہات کو حل کرنے اور صارفین کی سہولت، آرام اور اطمینان کو بڑھانے کے لیے کام کرے گا، اس سے پورے ملک میں صارف کے مجموعی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔

منصوبے میں نئے صارف کے منظرناموں کی تخلیق کے لیے کوششوں کو بھی اجاگرکیا گیا ہے، اس میں خاص طور پر ڈیجیٹل کھپت، ماحول دوست کھپت اور صحت کی کھپت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چین میں 2024 کے دوران صارف اشیا کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو ملک کی مضبوط کھپت کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!