اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سائنسی فاؤنڈیشن کو نوجوان محققین کی امداد کے لیے 50 کروڑ...

چینی سائنسی فاؤنڈیشن کو نوجوان محققین کی امداد کے لیے 50 کروڑ یوآن کا عطیہ موصول

محققین کم توانائی اور اعلیٰ شدت والے ہیوی آئن ایکسیلیریٹر فیسیلیٹی (ایل ای اے ایف) کے کنٹرول روم میں تجربے کی پیشرفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی قدرتی سائنس فاؤنڈیشن نے نوجوان پی ایچ ڈی محققین کی قیادت میں بنیادی تحقیق کے لیے 50کروڑیوآن (تقریباً 6کروڑ97لاکھ امریکی ڈالر) کا عطیہ قبول کر لیا۔

یہ عطیہ خاص طور پر خواتین گرانٹ حاصل کرنے والوں اور مغربی علاقوں اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا سے تعلق رکھنے والوں کی حمایت پر مرکوز ہوگا۔

فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈو شیان کانگ کے مطابق یہ رضاکارانہ عطیہ چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ٹین سنٹ کی جانب سے دیا گیا ہے جو آل-ان-ون سوشل میڈیا ایپ وی چیٹ کی مالک ہے۔ یہ گرانٹ ملک کی بنیادی تحقیق کو فروغ دینے کی درخواست کے جواب میں دی گئی ہے۔

ڈو نے کہا کہ دونوں فریق مل کر ہنر کی ترقی، منصوبے کی مالی معاونت اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے تاکہ سائنسی تحقیق کے لئے مزید ہائی- ٹیک کمپنیوں اور سماجی وسائل کو راغب کرنے کی ایک مثال قائم کی جاسکے۔

یہ فاؤنڈیشن چین کی سائنسی تحقیق کی مالی معاونت کا ایک اہم ذریعہ ہے جو بنیادی تحقیق کے لیے پرعزم سائنسدانوں کو مسابقتی گرانٹس فراہم کرتی ہے۔

حالیہ سالوں میں اس نے سائنسی مالی معاونت کی طویل مدتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مزید راستے تلاش کیے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!