اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے پائیدار ترقی کے لئے دنیا کا پہلا انرجی گراس ڈیٹا...

چین نے پائیدار ترقی کے لئے دنیا کا پہلا انرجی گراس ڈیٹا بیس تیار کرلیا

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر یان چھنگ  کے علاقے ڈونگ تائی میں واقع تیاؤزوینی ویٹ لینڈ کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

فوژو (شِنہوا) چینی محققین نے توانائی گھاس کے لئے دنیا کا پہلا جامع ڈیٹا بیس تیار کرلیا ہے، یہ کارنامہ پائیدار زراعت اور قابل تجدید توانائی کی کوششوں کے فروغ میں معاونت کرے گا۔

توانائی گھاس پودوں کا ایک گروپ ہے جو ان کی تیز رفتار ترقی ، اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور مطابقت کے لئے مشہور ہے، ان کا استعمال بائیو ماس ایندھن، گودے، سیلولوز اور کیمیکلز کی پیداوار میں کیا گیاہے۔ یہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور مٹی کا معیار بہتر کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

روزنامہ چائنہ سائنس و ٹیکنالوجی نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوجیان ایگریکلچر اینڈ فارسٹری یونیورسٹی کے محققین نے انرجی گراس ڈیٹا بیس تیار کیا، اس میں 11 توانائی گھاس کے ملٹی اومیکس ڈیٹا کو ضم کیا گیا ہے۔

اس پلیٹ فارم میں جینومکس، ایپی جینومکس، ٹرانسکرپٹومکس اور فینومکس کے اعداد و شمار شامل کئے گئے ہیں تاکہ توانائی گھاس کی مختلف اقسام میں فنکشنل جینومک تحقیق کو مدد مل سکے۔

یونیورسٹی کے ایک پروفیسر لین ژان شی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بیس سائنسی کھوج اور عملی تحقیق دونوں میں ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس سے پائیدار زراعت اور قابل تجدید توانائی میں پیشرفت کو مدد ملے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!