اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹچین نے 2024 کے دوران حاصل ہونے والی بڑی آثار قدیمہ دریافتوں...

چین نے 2024 کے دوران حاصل ہونے والی بڑی آثار قدیمہ دریافتوں کی تفصیلات جاری کردیں

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہوائی نان میں دریافت ہونے والے وو وانگ دون مقبرے کی کھدائی کا مقام۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران 6 اہم آثار قدیمہ مقامات کو نئی بڑی دریافتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سماجی سائنس کے زیر اہتمام بدھ کے روز منعقدہ سالانہ فورم میں بتایا گیا کہ صوبہ جی لین کے شہر حہ لونگ میں واقع دادونگ پیلیولیتھک مقام اس میں سب سے زیادہ اعزاز کی بات ہے۔ یہ شمال مشرقی ایشیا میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ ثقافتی طور پر مالا مال اپر پیلیو لیتھک دریافت ہے جو خطے کے واضح ترین اور قدیم ترین ثقافتی مناظر ییش کرتی ہے۔

صوبہ ژے جیانگ کی کاؤنٹی شیان جو میں واقع شیاتانگ نیولیتھک مقام بھی اس فہرست کا حصہ ہے ۔ یہ چین کی10 ہزار سالہ ثقافتی تاریخ کا اہم ثبوت ہے جو علاقائی ثقافتی ارتقاء اور چاول کی کاشتکاری کی تاریخ کا مطالعہ کرنے کے لئے نیا مواد فراہم کرتی ہے۔

یہ مقبرہ قدیم چھو ریاست کا سب سے بڑا، سب سے اعلیٰ درجہ کا، اور سب سے پیچیدہ تدفین مقام ہے، جو 2 ہزار 200سال سے زیادہ پرانا ہے۔

کھدائی سے تدفین کے طریقہ کار اور چھو ریاست کی ثقافت خاص طور پر مشرق کی سمت ہجرت کے بعد کی قیمتی معلومات ملی ہیں۔

دیگر اہم مقامات میں گانسو صوبے میں سیوا مقام بھی ہے جہاں تقریباً 5 ہزار برس پرانی ماجیا یاؤ بستی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ژو عہد سے قبل بڑے زمینی ڈھانچوں کے لئے مشہور صوبہ شانشی میں واقع ژو یوآن مقام اور صوبہ جیانگشی میں جنگ دے ژین سیرامک صنعت کی مقامات بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔ یہ 600 برس کے عرصے پر پھیلے ہوئے ہیں اور یوآن (1271-1368)، منگ (1368-1644) اور چھنگ (1636-1912) دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس فورم کا پہلی مرتبہ انعقاد 2002 میں ہوا تھا جو چین میں تازہ ترین آثار قدیمہ کی کامیابیوں اور دریافتوں کے اعلان اور تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!