چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان میں چینی کار ساز ادارے ایف اے ڈبلیو جائی فینگ گروپ کے ٹرک ساز ذیلی ادارے کی انجن تیار کرنے والی گیگا فیکٹری دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ گاڑیوں کی درآمدات پر تقریباً 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی مزید تفصیلات 2 اپریل کو جاری کی جائیں گی۔
ٹرمپ نے فلوریڈا کے پام بیچ میں مار اے لاگو اسٹیٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق 2 اپریل کو بتایا جائے گا تاہم یہ 25 فیصد کے آس پاس ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ادوایات اور چپس پر ٹیکس ابتدائی طور پر تقریباً 25 فیصد کی شرح سے لاگو کئے جائیں گے اور ایک سال میں "نمایاں طور پر اضافہ ” کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکس کمپنیوں کو امریکہ واپس آنے کی ترغیب دیں گے اور اگر وہ ملک میں کارخانے لگائیں گے تو ٹیکس صفر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے اداروں نے ٹیکس اور مراعات کے حوالے سے ملکی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ واپس آنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
