اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا 2035 تک عالمی سطح پر ایک ہزار بااثر سائنسی جریدے...

چین کا 2035 تک عالمی سطح پر ایک ہزار بااثر سائنسی جریدے تیار کرنے کا منصوبہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی ایک لیبارٹری میں سائنسدان ہائیڈروجن کی پیداوار کے نئے طریقے پر کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی) نے 2035 تک عالمی معیار کے تقریباً ایک ہزار سائنسی جریدے تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا احاطہ اس کی 10 ویں قومی کمیٹی کے 9 ویں اجلاس کے دوران منظور کردہ سی اے ایس ٹی 2035 لائحہ عمل میں کیا گیا ہے۔

سائنسی جرائد کو کسی قوم کی سائنسی مسابقت اور ثقافتی اثر و رسوخ کے براہ راست اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی کا رہنما بننے کے لئے اعلیٰ درجے کے جرائد کو فروغ دینا ایک اہم ستون ہے۔

2019 میں سی اے ایس ٹی اور 6 دیگر محکموں نے بہترین سائنسی جرائد تیار کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا تھا۔ اب تک اس لائحہ عمل کے تحت تقریباً 300 چینی جرائد کو عالمی سطح پر پہنچایا گیا۔

لائحہ عمل کا دوسرا مرحلہ اب پورے زور و شور سے جاری ہے جس میں 450 جرائد اور 13 جرنل کلسٹرز کی مدد کی جائے گی۔ یہ مرحلہ انفرادی جرائد کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ پائیدار نظام کو فروغ دیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!