اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین"نی جا 2" سے متاثر ہوکر روایتی لباس کی شوقین نے زرہ...

"نی جا 2” سے متاثر ہوکر روایتی لباس کی شوقین نے زرہ بکتر تیار کرلی

چین کے شہر چھنگ ہوانگ ڈاؤ میں، روایتی لباس کی شوقین خاتون ژاؤ جیان می نے فلم "نی جا 2” سے متاثر ہوکر ایک شاندار زرہ بکتر تیار کی ہے۔ یہ زرہ فلم کے کردار "آؤ گوانگ” کے لباس سے مشابہ ہے۔

ژاؤ نے اس زرہ کو بنانے کا عمل سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جسے 60 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

اس شاہکار کو بنانے کے لیے ژاؤ نے لکڑی، مٹی، پلاسٹک، گلو اور میکڈیمیا کے چھلکے جیسی عام اشیاء استعمال کیں۔ اسے مکمل کرنے میں 7 دن لگے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژاؤ جیان می، روایتی چینی لباس کی شوقین خاتون

"اس زرہ میں چین کے روایتی انداز اور ثقافت کے عناصر شامل ہیں۔ یہ ثقافتی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، اور اسی لیے سوشل میڈیا پر اسے بہت پذیرائی ملی ہے۔”
چھنگ ہوانگ ڈاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!