اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دنیا بھر کے لوگوں کی توقعات...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دنیا بھر کے لوگوں کی توقعات پر بہتر انداز میں پورا اترنا چاہئے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اہم بحرانوں اور تنازعات کے بیچ اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ وقت کی رفتار کے ساتھ چلنے اور دنیا بھر کے لوگوں کی توقعات پر بہتر انداز میں پورا اترنے کا موقع سمجھنا چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے’’ کثیر جہتی تعاون پر عمل کرنے، عالمی نظم و نسق میں اصلاحات اور بہتری‘‘ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے کردار اور اس کے فرائض کی بہتر ادائیگی کے لئے چین کی تجاویز کے جائزے کے حوالے سے استفسار پر 4 تجاویز پیش کیں۔

وانگ نے کہا کہ سب سے پہلے باہمی مفاد کو ترجیح دی جانی چاہئے۔ ممالک کو محض اپنے مفادات پر توجہ نہیں دینی چاہئے بلکہ بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کو بھی ترجیح دینی چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ دوسرا پر خلوص تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں اتحاد ناگزیر ہے جس کا آغاز تعمیری بات چیت سے ہونا چاہئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تیسرا وعدوں کی پاسداری کی جانی چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ چوتھی تجویز یہ ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات اور بہتری لائی جائے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل سمیت اقوام متحدہ میں اصلاحات پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لئے وسیع اور جمہوری بات چیت کی حمایت کرتا ہے تاکہ اسے مزید نمائندگی کا حامل اور عملدرآمد میں تیز بنایا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!