چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر حہ تھیان میں برقی مقناطیسی سراغ لگانے والے نظام کا حامل ہیلی کاپٹر محو پرواز ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایئرو سپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آئی آر) نے کہا ہے کہ چین میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلنے والے برقی مقناطیسی سراغ لگانے والے پہلے نظام کو سطح مرتفع پر ریلوے کی تعمیر کے منصوبے میں کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔
محققین نے اس نظام کو انتہائی سرد درجہ حرارت، پیچیدہ علاقے اور سخت ماحول والے اونچے علاقوں کے ارضیاتی سروے کے لئے استعمال کیا ہے جو اس منصوبے کے لئے اہم اعداد وشمار فراہم کرتا ہے۔
اے آئی آر کے ایسوسی ایٹ ریسرچر ہوانگ لِنگ نے کہا کہ ہوا میں مقناطیسی سراغ لگانے کی ٹیکنالوجی میں زمین کے قدرتی مقناطیسی میدانوں سے پیدا ہونے والے زیر زمین برقی مقناطیسی ردعمل کے سگنلز کو پکڑنے کے لئے ہوائی جہاز پر نصب اعلیٰ حساسیت والے مقناطیسی فیلڈ سینسرز کا استعمال شامل ہے۔
یہ نظام خاص طور پر سطح مرتفع، جنگلات، صحرا اور دلدل جہاں انسانی رسائی محدود ہے جیسے مشکل ماحول میں زیر زمین صورتحال کا پتہ لگانے کے لئے موزوں ہے۔
چین میں اس طرح کا ہیلی کاپٹر سے چلنے والا پہلا نظام تیار کرنے کے لئے اے آئی آر کی تحقیقی ٹیم نے متعدد بنیادی تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا ہے۔
سخت، اونچے اور انتہائی سرد حالات میں تقریباً 2 ماہ کے سروے کے دوران تحقیقی ٹیم نے 5000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے کی 30 سے زیادہ پروازیں مکمل کیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link