اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہر شور میں کمی کے ساتھ پرسکون ہونے لگے

چینی شہر شور میں کمی کے ساتھ پرسکون ہونے لگے

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں سیاح بوند ایریا کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات (ایم ای ای) نے کہا ہے کہ چین کے شہروں میں خاموشی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے کیونکہ گزشتہ 5 سالوں میں ملک نے شہری صوتی آلودگی کے ذرائع کو روکنے میں متاثر کن پیشرفت کی ہے، جس سے مصروف صنعتی کمپلیکس سے لے کر پرہجوم چوک تک کے شور شرابے میں کمی آئی ہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے مختلف شہروں میں دن اور رات کے اوقات میں شور میں کمی سے متعلق معیارات پر عملدرآمد کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ 2020 سے 2024 تک شہری علاقوں میں دن کے شور میں کمی کے معیارات پر عملدرآمد کی شرح 94.6 فیصد سے بڑھ کر 95.8 فیصد جبکہ رات کے وقت عملدرآمد کی شرح تیزی سے بڑھ کر 80.1 فیصد سے 88.2 فیصد ہوگئی۔

چین میں صوتی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں 2024 کی رپورٹ میں شور کو صنعتی، تعمیراتی، نقل و حمل اور سماجی لحاظ سے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر ایک کے لئے مناسب حل تجویز کیا گیا ہے۔

ایم ای ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نگرانی کو جدید بنانے کے لئے چین نے 2024 کے آخر تک 338 شہروں میں شور کی نگرانی کرنے والے 4005 خود کار نظام نصب کئے ہیں۔

صرف 2024 میں صوتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے وزارت کے خصوصی اقدام کے تحت زیادہ شور سے متعلق 1500 شکایات کو نمٹایا گیا جس سے تقریباً 5لاکھ  رہائشیوں کو فائدہ پہنچا۔

کمیونٹی کی سطح پراس وقت ملک بھر میں 2132 "پرسکون محلے” ہیں، جہاں رات کے وقت کی سرگرمیاں محدود کی جاتی ہیں۔

صنعتی مقامات کو بھی اب سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

اب تک تقریباً 17لاکھ 7ہزار کارخانوں نے ڈسچارج پرمٹ کے تحت شور پر قابو پایا ہے، جس کی مکمل تکمیل 2025 تک متوقع ہے۔

چین میں صوتی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں 2024 کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں ملک بھر کے شہروں میں عوامی مقامات پر شور کی نگرانی کے 700 سے زیادہ خودکار آلات اور سکرینیں نصب کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!