اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے...

29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا

29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے شائقین کرکٹ بے تاب،کھلاڑی پر جوش ہیں۔

کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑامقابلہ آج ہوگا،صدر مملکت آصف زرداری افتتاحی میچ کےمہمان خصوصی ہونگے،پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج  شیردل شو پیش کریں گے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے

اپنےبیان میں چئیرمین پی سی بی نےکہاچیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینےکاخوبصورت سلسلہ بھی ہے،تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں،چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے،میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند ہے،پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!