پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینچین کے ساتھ تعلقات کا مستقبل طویل مدتی اور مستحکم ہے، وزیر...

چین کے ساتھ تعلقات کا مستقبل طویل مدتی اور مستحکم ہے، وزیر خارجہ کرغزستان

کرغزستان کے وزیر خارجہ جینبک کُلُوبایوف نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ سال 2025  کرغزستان اور چین کے تعلقات کے لئے انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز سال رہا اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کا مستقبل طویل مدتی ہے۔

یہ بات انہوں نے دارالحکومت بشکیک میں سال 2025 کے حوالے سے  وزارت خارجہ کی سالانہ پریس کانفرنس میں شِنہوا کے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 کرغزستان کے صدر سدیر جاپاروف کے چین کے دورے اور  مختلف مواقع پر دونوں ممالک کے  سربراہان کی ملاقاتوں کا  ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے جاری رہے جن میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کے ملک کے طور پر ہمیں ہمیشہ چین کی جانب سے حمایت ملی ہے۔ سدیر جاپاروف کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سال 2025  کرغز چین  تعلقات کے لئے بہت نتیجہ خیز اور کامیاب سال رہا۔  اگر مجھے 10 میں سے کوئی نمبر دینے کا کہا جائے تو میں اسے 11 نمبر  دوں گا۔

کرغز وزیر خارجہ نے سال 2026 کے لئے ایک بھرپور دوطرفہ ایجنڈے کو اجاگر کیا  جس میں اعلیٰ سطحی رابطے اور ملاقاتیں شامل ہیں جن سے تعلقات میں ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ کرغزستان اور چین کے تعلقات ایک طویل مدتی مستقبل رکھتے ہیں۔ یقیناً ہم مواقع کو مزید وسعت دینے کے خواہاں اور فعال رابطے جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

بشکیک سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!