پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو بورڈ آف پیس میں شمولیت پر جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ صرف 2027 تک اور غزہ کیلئے منظور شدہ ہے، روس نے بورڈ کی منظوری کے وقت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کے کردار کو متاثر کرسکتا ہے، بورڈ میں کسی فلسطینی نمائندے کو شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے کردار اور اختیارات واضح نہیں، بورڈ کے مستقل رکن کیلئے 10لاکھ ڈالر فیس مقرر ہے، بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات غیر حقیقی ہیں۔




