پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینیورپی یونین کسی بھی دباؤ کے خلاف اپنے دفاع کے لئے تیار...

یورپی یونین کسی بھی دباؤ کے خلاف اپنے دفاع کے لئے تیار ہے، صدر یور پین کونسل

برسلز (شِنہوا) یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے گرین لینڈ کے تنازع پر محصول عائد کرنے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یورپی یونین کسی بھی قسم کے دباؤ کے خلاف اپنے دفاع کے لئے تیار ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے متعلق حالیہ تنازع پر  رکن ممالک کے ساتھ مشاورت میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ یورپی بلاک بدستور ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات  ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچائیں گے اور یورپی یونین امریکہ تجارتی معاہدے کےلئےموزوں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ یورپی یونین  کسی بھی قسم کے دباؤ کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید مشاورت کے لئے میں آنے والے دنوں میں ایک غیرمعمولی اجلاس طلب کروں گا۔

گزشتہ روز  ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ یکم فروری سے آٹھ یورپی ممالک کی اشیاء پر 10 فیصد محصول عائد کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ شرح یکم جون کو بڑھ کر 25 فیصد ہو جائے گی اور اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک گرین لینڈ کی ‘مکمل اور حتمی خریداری’ کے لئے کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!