پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں ڈیوٹی فری خریداری میں زبردست اضافہ

ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں ڈیوٹی فری خریداری میں زبردست اضافہ

ہائیکو (شِنہوا)  جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کو ایک ماہ گزرنے کے بعد چین کے جنوبی ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) میں ڈیوٹی فری خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق 18 دسمبر 2025 سے 17 جنوری 2026 تک کسٹمز کی نگرانی میں ہونے والی ڈیوٹی فری فروخت 4.86 ارب یوآن (تقریباً 69کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 46.8 فیصد اضافہ ہے جبکہ خریداروں کی تعداد میں بھی 30.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7 لاکھ 45 ہزار تک جا پہنچی جو صارفین کی مضبوط اور مسلسل سرگرمی کو ظاہر کرتی ہے۔

سیاحوں کی مختلف ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لئے ہائی نان کی ڈیوٹی فری پالیسی کے ایک نئے مرحلے میں  یکم نومبر 2025 کو تبدیلیاں کی گئیں۔ ڈیوٹی فری اشیاء کی اقسام 45 سے بڑھا کر 47 کر دی گئیں جبکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کے دائرہ کار کو بیرونِ ملک جانے والے مسافروں تک وسعت دی گئی جس سے مزید بین الاقوامی سیاح ڈیوٹی فری خریداری کی جانب راغب ہوئے۔

اس کے علاوہ نئی ڈیوٹی فری پالیسی کے تحت مقامی رہائشیوں کے لئے خریداری کی شرط نمایاں طور پر کم کر دی گئی ہے۔ پالیسی کے مطابق روانگی کا ریکارڈ رکھنے والے مقامی رہائشی سال بھر میں کسی بھی وقت زیادہ سے زیادہ 15 اشیاء تک خرید سکتے ہیں جس سے خریداری کے شوق میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال 18 دسمبر کو چین نے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کیا تھا جس کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والی اشیاء کے لئے زیادہ آزادانہ داخلے کی اجازت دی گئی، صفر محصولات کی سہولت کو وسعت دی گئی اور کاروبار دوست اقدامات متعارف کرائے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!