آٹھ یورپی ممالک نے کہا ہے کہ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز، ناروے اور سوئیڈن نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حق میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بطور نیٹو ارکان آرکٹک خطے کی سلامتی کی حفاظت کے پابند ہیں، مشترکہ ٹرانس اٹلانٹک مفاد کے تحت آرکٹک خطے کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، ٹیرف کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچائیں گی اور تعلقات کی خطرناک زوال پذیری کا سبب بن سکتی ہیں۔




