پیر, جنوری 19, 2026
انٹرنیشنلسپریم لیڈر پر حملہ مکمل اعلان جنگ تصور کیا جائیگا، ایرانی صدر

سپریم لیڈر پر حملہ مکمل اعلان جنگ تصور کیا جائیگا، ایرانی صدر

ایران نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر کسی بھی حملے کو ایرانی قوم کیخلاف مکمل اعلان جنگ تصور کیا جائیگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی گئی غیر انسانی پابندیاں اور طویل دشمنی ایرانی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں، ہمارے ملک کے سپریم لیڈر کیخلاف کسی قسم کا حملہ پوری ایرانی قوم کیخلاف مکمل اعلان جنگ تصور کیا جائیگا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران حالیہ ہنگاموں کے دوران غیر ملکی عناصر سے منسلک افراد کی جانب سے کی جانیوالی ہلاکتوں اور تباہی کا اصل ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھتا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا اور ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اب ایران میں نئی قیادت تلاش کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!