پیر, جنوری 19, 2026
پاکستانمحدود وسائل کے باوجود خواتین نے مشکلات کو مواقع میں بدل کر...

محدود وسائل کے باوجود خواتین نے مشکلات کو مواقع میں بدل کر معیشت کو نئی سمت دے دی، ہارون اختر

وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے پائیدار ترقی، عالمی مسابقت کیلئے خواتین کے کاروبار کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے محدود وسائل کو مواقع میں بدل کر ملکی معیشت میں خاموش مگر طاقتور انقلاب برپا کیا ہے، حکومت خواتین کو سازگار، جامع و عالمی معیاری کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

پیر کو پاکستان آذربائیجان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے محدود وسائل کو مواقع میں بدل کر تعلیم، صحت، کاروبار اور پبلک سروس سمیت ملکی معیشت میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا، خاموش مگر طاقتور انقلاب برپا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے لے کر شہری مراکز تک خواتین کاروبار، صنعت اور تجارت میں موثر کردار ادا کر رہی ہیں اور قومی ترقی میں قابلِ فخر حصہ ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا وژن آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے، خواتین کی شمولیت کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں تاہم خواتین کاروباری افراد کو فنانس تک رسائی، ڈیجیٹل سہولیات اور عالمی منڈیوں میں شمولیت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود خواتین صبر، تخلیقی صلاحیت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

ہارون اختر نے کہا کہ حکومت خواتین کی معاشی شمولیت کو محض ایک خواہش نہیں بلکہ قومی معاشی حکمت عملی بنا رہی ہے، ہماری ترجیح صرف شمولیت نہیں بلکہ خواتین کی قیادت، کاروباری وسعت اور عالمی مسابقت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی خواتین کی قیادت میں کاروبار کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، اسمیڈا خواتین کو تربیت، رہنمائی، مارکیٹ رسائی اور کاروباری ترقی میں سہولت فراہم کر رہا ہے اور اس کے تین سالہ منصوبے میں خواتین کیلئے خصوصی اور ہدفی اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کاروباری افراد کیلئے ایس ایم ای فنانسنگ سکیموں میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، جبکہ پاکستان پہلی بار نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرانے جا رہا ہے، نیشنل انڈسٹریل پالیسی میں بھی خواتین کاروباری افراد کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

ہارون اختر نے کہا کہ خواتین کی موثر شمولیت سے پیداوار، برآمدات اور معاشی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اسلام آباد ویمن چیمبر اور آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر کے تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاک آذربائیجان تعلقات میں خواتین کی قیادت میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ویمن چیمبرز اب محض نمائشی ادارے نہیں رہے بلکہ معاشی اصلاحات اور ترقی کے موثر پلیٹ فارم بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور عالمی مسابقت کیلئے خواتین کے کاروبار کو معاشی حکمت عملی کے مرکز میں رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو سازگار، جامع و عالمی معیاری کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!