پیر, جنوری 19, 2026
انٹرنیشنلخامنہ ای پر حملہ ہوا تو پھر مکمل جنگ ہو گی، ایرانی...

خامنہ ای پر حملہ ہوا تو پھر مکمل جنگ ہو گی، ایرانی صدر کا انتباہ

تہران (شِنہوا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان تصور کیا جائے گا۔ ان کا یہ  بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا گیا ایرانی صدر کا یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پولیٹیکو کو دیئے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں نئی قیادت تلاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ایرانی صدر نے لکھا کہ ہمارے عظیم رہنما پر کوئی بھی حملہ ایرانی قوم کے خلاف براہ راست مکمل اعلان  جنگ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار واشنگٹن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے طویل عرصے سے جاری جارحیت اور غیر انسانی پابندیوں کا نفاذ ایرانی عوام کی مشکلات کا بنیادی سبب ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!