پیر, جنوری 19, 2026
پاکستانپیٹرول پمپس، فیول سپلائی چین میں سمگلنگ خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس...

پیٹرول پمپس، فیول سپلائی چین میں سمگلنگ خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف

وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں سمگلنگ خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام متعارف کرا دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا کہ قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کیلئے راہگزر موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، صارفین موبائل ایپ کے ذریعے مستند و منظور شدہ فیول پمپس کی شناخت کر سکیں گے جبکہ آئل ٹینکرز کی نگرانی کیلئے اوگرا اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی تیار ہے۔

اعلامئے کے مطابق فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آئوٹ لیٹس کو مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے، پیٹرول پمپس پر خودکار ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزل نصب کی جائینگی۔

اعلامئے کے مطابق ایکسپلوسیوز سپلائی چین کی ریئل ٹائم نگرانی کے دو مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں، غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف سخت کارروائی کیلئے پٹرولیم ایکٹ 1934میں ترامیم کی گئی ہیں۔

اعلامئے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ترسیل پر بھاری جرمانے اور ضبطگی شقیں شامل کی گئی ہیں جبکہ گیس سیکٹر میں طلب و رسد، قیمتوں اور سرکلر ڈیٹ کی شفاف رپورٹنگ کے نظام کا بھی نفاذ کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!