عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شروع ہوگیا ہے جس کے بعد عراق نے عین الاسد ایئربیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج نے فوجی اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، یہ امریکی فوجی اڈا عراق کے مغربی حصے میں قائم ہے تاہم 2024میں امریکا و عراق کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت امریکا نے یہ تسلیم کیا کہ اسکی زیر قیادت اتحادی افواج عراق کا یہ فوجی اڈا واپس کر کے چلی جائیں گی، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اڈے پر 2700کے قریب امریکی و اتحادی فوجی موجود تھے مگر پچھلے برسوں میں یہ تعداد بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔




