سندھ حکومت نے حافظ نعیم کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جاری بیان میں ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے گل پلاز ہ آتشزدگی معاملے پر صورتحال کی نگرانی وزیراعلی سندھ خود کر رہے تھے، تاخیر کے الزامات بے بنیاد ہیں، شہر کے تحفظ اور بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو مافیا کہنا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جماعت اسلامی اپنے بلدیاتی دور کی کارکردگی پر جواب دے۔




