ہیڈ لائن:
چینی شہر کونمنگ میں سست رو سبز ٹرین پر سفر
جھلکیاں:
چین کے شہر کونمنگ میں سست رفتار سبز ٹرین پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کے لئے ایک بڑی سفری سہولت ثابت ہو رہی ہے۔ غیر منافع بخش بنیادپر چلنے والی یہ ٹرین کسانوں اور طلبہ کے لئےکس قدر مفید ہے؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ چین کے علاقے کونمنگ میں سست رفتار سبز ٹرین پر سفرکے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یوآن چھی زین، کنڈکٹر، ٹرین نمبر 5652
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژاؤ شو ینگ، مقامی کسان
تفصیلی خبر:
ٹرین نمبر 5652 چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کونمنگ سے ہر صبح صوبہ گوئی ژو کے شہر لیوپان شوئی کے لئے روانہ ہوتی ہے۔سبز رنگ کی یہ ٹرین تقریباً 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے 261 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ ٹرین 16 اسٹیشنوں پر رکتی کرتی ہے۔ اس ٹرین کا مکمل سفری کرایہ ساڑھے 36 یوآن (تقریباً 5 امریکی ڈالر) ہے۔ ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن جانے کا کم از کم کرایہ صرف 6 یوآن لیا جاتا ہے۔
چین میں ’’سبز ٹرینیں‘‘ ان علاقوں میں اہم نقل و حمل کا ذریعہ ہیں جہاں تیز رفتار ہائی سپیڈ ریل کی سہولت تاحال دستیاب نہیں ہے۔
غیر منافع بخش بنیاد پر چلنے والی یہ ٹرینیں سستے کرایوں کی بدولت پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو تعلیم، طبی سہولیات، کام کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں تک رسائی دیتی اور ان کی تقریباً تمام سفری ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یوآن چھی زین، کنڈکٹر، ٹرین نمبر 5652
’’ کئی مسافر اس ٹرین کا استعمال کرتے ہیں۔ ان مسافروں میں بیشتر طلباء ہیں، جو طالب علموں کے لئے دی گئی رعایت سے مستفید ہوتے ہیں۔ دیہات اور شہروں سے آنے والے کسان بھی اس ٹرین کو استعمال کرتے ہیں۔ کسان اپنی تازہ پیداوار کو قریب کے شہروں اور قصبوں میں بیچنے جاتے ہیں تاکہ اپنی آمدنی بڑھا سکیں۔ میں اس روٹ پر 10 سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یہ ٹرین لوگوں کی بہتر زندگی کی آرزوؤں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژاؤ شو ینگ، مقامی کسان
’’ ہم اس ٹرین سے یہاں پہنچے ہیں۔ ہمیں اس مفید پالیسی سے یہ فائدہ ہے کہ ہم یہاں اپنی مصنوعات بغیر اضافی فیس کے بیچ سکتے ہیں۔ اس طرح مصنوعات بڑی تیزی سے اور بہتر قیمت پر فروخت ہو جاتی ہیں۔‘‘
کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link