ہیڈ لائن:
دنیا بھر سے آئے طلباء کا چین کے علاقے تھیان جن میں لکڑی کے بلاک سے نئے سال کی تصویریں بنانے کا تجربہ
جھلکیاں:
چین کے علاقے تھیان جن،میں دنیا بھر سے آئے طلباء نے لکڑی کے بلاک سے نئےسال کی تصویریں بنانے کا تجربہ کیا ہے۔آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ طلباء کی لکڑی کے بلاک پر پرنٹنگ کی سرگرمیوں کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو یوئے، استاد، اورینٹل آرٹ ڈیپارٹمنٹ، نانکائی یونیورسٹی
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اوزنور آگیرل، ترکیہ کی طالبہ، نانکائی یونیورسٹی
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ شن یو، چین کی طالبہ، نانکائی یونیورسٹی
تفصیلی خبر:
چین کے علاقے تھیان جن، کی نانکائی یونیورسٹی میں طلباء کو یانگ لیو چھنگ لکڑی کے بلاک سے نئے سال کی مصوری کے تجربے کا موقع فراہم کرنےکے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یانگ لیو چھنگ لکڑی کے بلاک سے بنائی جانے والی تصویریں چین میں نئے سال کی سجاوٹ کے مشہور طریقوں میں سے ایک ہیں۔ تصویریں بنانے کے اس طریقے نے تھیان جن اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں منگ خاندان (1644-1368) کے آخری اور چھنگ خاندان (1911-1644) کے ابتدائی دور میں فروغ پایا تھا۔
اسےایک قومی غیر مادی ثقافتی ورثہ بھی کہا جا سکتا ہے جو ادب، عوامی کہانیوں اور افسانوں سے متاثرہ موضوعات پر مبنی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو یوئے، استاد، اورینٹل آرٹ ڈیپارٹمنٹ، نانکائی یونیورسٹی
’’ اس مرتبہ کی سرگرمی مکمل طور پر لکڑی کے بلاک سے نئے سال کی تصویریں بنانے کے بارے میں ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر شخص پرنٹنگ کے سارے عمل سے گزرے تاکہ غیر مادی ثقافتی ورثے کی مہارتیں حقیقت میں ذہن نشین ہو سکیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اوزنور آگیرل، ترکیہ کی طالبہ، نانکائی یونیورسٹی
’’ چین کی ثقافت نہایت منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ اس میں بہت گہرے معانی پوشیدہ ہوتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ لکڑی کے بلاک سے نئے سال کی تصویریں چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔ یہ چین کے لوگوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ہمارے لئے تجربہ کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ شن یو، چین کی طالبہ، نانکائی یونیورسٹی
’’ میں نے ان غیر مادی ثقافتی ورثے کے فنون کے بارے میں دنیا بھر کے طلباء کے ساتھ کچھ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ حتیٰ کہ خود بھی کچھ تصاویر بنائی ہیں۔یہ بہت خوشی کا احساس تھا اور واقعی موسم بہار کے تہوار کا تو مزہ ہی آ گیا۔‘‘
تھیان جن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link