اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلی آٹو نے میونخ میں تحقیق و ترقی کے مرکز کا آغاز...

لی آٹو نے میونخ میں تحقیق و ترقی کے مرکز کا آغاز کر دیا

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر چھانگ ژو میں چینی کار ساز کمپنی لی آٹو کی 10 لاکھ ویں گاڑی کو ایک رول آف تقریب کے دوران دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

میونخ (شِنہوا) چینی نئی توانائی گاڑی (این ای وی) تیار کرنے والی کمپنی لی آٹو نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے پہلے غیر ملکی تحقیق و ترقی (آراینڈ ڈی)مرکز کا آغاز کر دیا ہے۔یہ ایک سنگ میل اقدام کے طور پر چین اور جرمنی کے درمیان بڑھتے ہوئے  این ای وی شعبے میں گہرے تعلقات کا اشارہ دیتا ہے۔

میونخ کا یہ مرکز تحقیق و ترقی کے لیے مقامی اور مشترکہ نقطہ نظر اختیار کرے گا جو لی آٹو کی چینی ٹیم کے ساتھ مل کر اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر کام کرے گا۔ان میں گاڑی کے ڈیزائن، پاور سیمی کنڈکٹرز، سمارٹ چیسز سسٹمز اور برقی ڈرائیو ٹرینز سے متعلق ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

لی آٹو کے مطابق یہ مرکز یورپی مارکیٹ کو سمجھنے اور یورپی آٹو قواعدوضوابط اور صارف کی ترجیحات کے مطابق صلاحیتوں کو ترقی دینے کے لیے بھی کام کرے گاتاکہ یورپی خاندانوں کو مزید آسان، آرام دہ اور لطف اندوز ہونے والے موبیلیٹی حل فراہم کیے جا سکیں۔

لی آٹو کے صدر ما ڈونگ ہوئی نے کہا ہے کہ یہ تحقیق و ترقی کا مرکز لی آٹو کی عالمی حکمت عملی کا باضابطہ آغاز ہے۔ یہ ہماری مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مرکزی حکمت عملی کا بھی سنگ بنیاد بنے گا کیونکہ ہماری تحقیق و ترقی کی سرمایہ کاری کا تقریباً نصف حصہ اس وقت اے آئی ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!