منگل, اگست 26, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبحر ہند کے موتی کی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ساتھ تعمیرو...

بحر ہند کے موتی کی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ساتھ تعمیرو ترقی

سری لنکا  کے کولمبو میں بندر گاہی شہر کا منظر۔(شِنہوا)

کولمبو (شِنہوا) سری لنکا اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مضبوط شراکت داری آگے بڑھ رہی ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے کے درمیان  بیجنگ میں حالیہ ملاقات نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو ایک  تازہ فروغ دیا ہے۔

ڈیسانائیکے کے اپنے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلے دورے نے روایتی تعلقات کو کامیابی سے گہرا کیا اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو  وسعت دی اور دونوں عوام کے لیے فائدے پہنچائے۔

شی جن پھنگ نے ڈیسانائیکے کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو تزویراتی نقطہ نظر سے دو طرفہ تعلقات کی گہری سمجھ اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔سری لنکا کمیونٹی مشترکہ طور پر تعمیر کرنی چاہئے۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بات چیت کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک اہم موضوع رہا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سری لنکا کی اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں فعال حمایت کرے گا اور دونوں ممالک کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون  کے ساتھ ساتھ جدید زراعت، ڈیجیٹل معیشت اور بحری معیشت میں تعاون کو فروغ دینا  چاہئے۔

ڈیسانائیکے نے کہا کہ سری لنکا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ذریعے علاقائی رابطے کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید چینی کمپنیوں کی اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی  حوصلہ افزائی کرےگا۔

حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ معیار کےبیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے کامیاب نتائج حاصل کئے ہیں جس سے ” بحرہند کے موتی” کو چمک  مل رہی ہے۔ کولمبو انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل جیسے بیلٹ اینڈ روڈ کے اہم منصوبے اس شراکت داری کی جاری کامیابی کی جھلک ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!