کمبوڈیا کے شہر نوم پِن میں آمدہ چینی نئے سال کے جشن میں لوک فنکار ڈریگن رقص پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نوم پِن (شِنہوا) چین کے نئے قمری سال کا جشن منانے کے لئے روایتی شیررقص، ایک ثقافتی نمائش اور فنون لطیفہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
کمبوڈیا میں فیڈریشن آف خمیرچائنیز کے زیراہتمام منعقدہ اس رنگارنگ تقریب کا مقصد شرکا کو چینی قمری نئے سال یا موسم بہارتہوار کی روایات کا بھرپورتجربہ فراہم کرنا تھا۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے قسمت اور خوشی کی علامت چینی حروف لکھنے کے ساتھ ساتھ کاغذ کاٹنے جیسی مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
کمبوڈیا پوسٹ بینک کی 30 سالہ ملازم چیا سی ہونگ کا کہنا تھا کہ یہ رنگارنگ تقریب کمبوڈیا۔ چین ثقافتی تعلقات اور عوامی رابطے بڑھانے میں معاونت کے لئے اہم ہے۔
انہوں نے تقریب میں شِنہوا کو بتایا کہ اس وقت، چینی نیا سال کمبوڈیا کے لوگوں میں بہت مقبول ہے کیونکہ اس نے یہ ایک خوشگوار ماحول پیدا کیا ہے۔
ایک 32 سالہ گھریلو خاتون ہیون تھیری نے کہا کہ اس تقریب نے نہ صرف کمبوڈیا کے لوگوں کو چینی نئے سال کی روایات سے متعلق مزید جاننے میں مدد کی بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید گہرا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ چینی نئے سال کا جشن منانے سے انہیں نئے سال میں خوش بختی ، خوش قسمتی اور خوشیاں ملیں گی۔
