چین کے جنوبی ہائی نان صوبے کے دارالحکومت ہائیکو میں لوگ چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپوکا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہائیکو (شِنہوا) اپنے سال بھر کی دھوپ اور خوبصورت ساحلوں کے لیے معروف چین کا جزیرہ نما صوبہ ہائی نان اب اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے ذریعے اپنے سیاحتی منظرمیں نئی جان ڈال رہا ہے ۔
ہائی نان کے گورنر لیو شیاؤمنگ نے اس ہفتے ہائی نان صوبائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں اپنی حکومتی ورک رپورٹ میں کنسرٹس، میوزک فیسٹیولز اور برانڈ نمائشوں کےلئے دورےکرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگرکیا۔
حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق 2024 میں چین کے اس جنوبی صوبے نے 31 بڑے پیمانے کی پرفارمنسز کی میزبانی کی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تفریح اور سیاحت کے کامیاب امتزاج کی نشاندہی کرتا ہے جو ہائی نان کی عالمی سیاحت اور صارفین کے مرکز کے طور پر ابھرنے والی توانائی کو اجاگر کرتا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ہائی نان نے9کروڑ 72لاکھ سیاحتی دورے ریکارڈ کیے جن میں ملکی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ان میں سے غیر ملکی دورے 11لاکھ سے تجاوز کر گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 115.6 فیصد کا اضافہ تھا۔کل سیاحتی اخراجات 12.5 فیصد بڑھ کر 204 ارب یوآن (تقریباً 28.38 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے۔
