چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہونے والے 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیل ہاربن 2025 کی الٹی گنتی کی گھڑی دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے آغاز میں صرف 3 ہفتے باقی ہیں جس میں سبز اور ماحول دوست اصولوں پر زور دیا ہے۔
ہاربن 2025 کی منتظم کمیٹی کے نائب چیئرمین اور سیکرٹری جنرل وانگ حہ شینگ کا کہنا ہے کہ تمام آئس ایونٹس موجودہ مقامات اور سہولیات کو استعمال کریں گے۔اس کے ریفریجریشن ، ڈی ہیومیڈفیکشن ، روشنی ، حرارت اور نیٹ ورکنگ نظام کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
کھیلوں کے بعد ان مقامات کو اعلیٰ معیار، بہتر ماحول اور زیادہ مکمل سہولیات کے ساتھ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔
ہاربن اسپورٹس یونیورسٹی کے استاد وو فے نے اپنے ادارے میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی ساکھ سے متعلق اپنی توقعات ظاہر کی ہیں۔
وو نے کہا کہ ہاربن اسپورٹس یونیورسٹی میں انڈور آئس رنک ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران آئس ہاکی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ کھیلوں کے بعد یونیورسٹی کے پاس یومیہ تدریس اور تربیت کے لئے زیادہ پیشہ ورانہ جگہ ہوگی۔
رِنک کو کھیلوں کے لئے پیشہ ورانہ انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے نہ صرف نئی سہولیات کی ضرورت ختم ہوگئی ہے بلکہ یونیورسٹی کی آئس و سنو اسپورٹس سہولیات کا معیار بھی بڑھ گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link