اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کا تقریب حلف برداری کے دن ٹک ٹاک کو 90 دن...

ٹرمپ کا تقریب حلف برداری کے دن ٹک ٹاک کو 90 دن کی مہلت دینے کا عندیہ

ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چھیو نے کہا ہے کہ کمپنی اپنے 17 کروڑ امریکی صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کے آئینی حق کے تحفظ کو جاری رکھے گی۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنی حلف برداری کے دن ٹک ٹاک کو ’’ یقینی‘‘ طور پر 90 دن کی مہلت دیں گے۔ ٹرمپ کی حلف برداری پیر کو ہوگی۔

این بی سی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ٹک ٹاک سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم وہ اتوار کی ڈیڈ لائن میں 90 دن کا اضافہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے فون پر انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ  یقینی طور پر یہ ایک آپشن ہوگا جس پر ہم غور کررہے ہیں۔ 90 دن کی مہلت ایک ایسی چیز ہے جو ممکنہ طور پر کی جائے گی کیونکہ یہ نہایت مناسب ہے۔ یہ ایک بڑا معاملہ ہے جسے ہمیں بہت احتیاط سے دیکھنا ہوگا۔

اپریل 2024 میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے منظور کردہ ایک بل پر دستخط کئے تھے۔اس کے تحت ٹک ٹاک کی ملکتیی چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو 270 دن کے اندر اسے کسی غیرچینی کمپنی کو فروخت کرنا تھا بصورت دیگر 19 جنوری 2025 کے بعد امریکا میں یہ ویڈیو ایپ بند کردی جائے گی۔

جمعہ کے روز امریکی سپریم کورٹ نے اس قانون کو برقرار رکھا تھا جس کے تحت بائٹ ڈانس کو اس  ایپ کے کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے یا اتوار سے ملک گیر پابندی کا سامنا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!