جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینچین میں مہاجر پرندوں کےلئے پرواز کے محفوظ اور جدید راستے تیار

چین میں مہاجر پرندوں کےلئے پرواز کے محفوظ اور جدید راستے تیار

سردیاں شروع ہوتے ہی مہاجر پرندوں کے جھنڈ شمال سے جنوب کی طرف اپنے سردیوں کے مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔

دنیا میں مہاجر پرندوں کے نو بڑے راستے ہیں اور چین ان میں سے  چار راستوں پر  واقع ہے۔

دنیا بھر کے 800 سے زائد اقسام کے مہاجر پرندے ہر سال چین کے ان راستوں پر سفر کرتے ہیں۔

پرندوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے چین ماحولیاتی تحفظ کے سخت اقدامات سے لے کر زمینی و فضائی نگرانی کی مربوط اور جدید حکمت عملی تک  ایک وسیع نظام نافذ اپنائے ہوئے ہے۔

اس دوران جون 2024 میں حکومت نے 1140 اہم پرواز راستوں کی نشاندہی کی، 821 کلیدی مسکن متعین کئے اور 58 قومی اہمیت والے دلدلی علاقوں کو تسلیم کیا۔

مہاجر پرندوں کی بڑی تعداد نےسردیوں کے لئےچین کے مشرقی صوبےشان ڈونگ میں واقع ڈونگ پنگ جھیل کا رخ کیا ہے۔

مقامی سطح پر کی جانے والی نگرانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہاجر پرندوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سو شنگلی، افسر، فاریسٹری پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر، ڈونگ پنگ کاؤنٹی، صوبہ شان ڈونگ

"حالیہ برسوں میں ہم نے 5 ہزار مو (تقریباً 333 ہیکٹر) دلدلی علاقے بحال کئے ہیں۔اس دوران غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات بھی بڑھائے گئے تاکہ مہاجر پرندوں کی محفوظ پرواز یقینی بنائی جا سکے۔ ہماری نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق پرندوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں ۱۵ فیصد بڑھی ہے۔”

چین نے 30 سے زائد ماحولیاتی کنونشنز کی توثیق اور نفاذ کیا ہے جن میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن، اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی اور وٹ لینڈز پر ریمسر کنونشن شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شہباز خان، ڈائریکٹر و نمائندہ، یونیسکو ایسٹ ایشیا ریجنل آفس

"یہ چینی حکومت کی تمام سطحوں پر شاندار وابستگی اور ماحولیاتی تہذیب کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔”

چین میں وسیع پیمانے پر پرندے دیکھنے کا رجحان دیہی معیشت کو بدل رہا ہے اور اب مقامی دیہاتی بھی سیاحت سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ3 (چینی): یو ہائی یانگ، ہوم اسٹے مالک، رونگ چھینگ، صوبہ شان ڈونگ

"اب سفید ہنس دیکھنے کا موسم اپنے جوبن پر ہے۔ میرے 10 مہمان خانے تقریباً مکمل بک ہو چکے ہیں۔ اگر آپ کمرہ بک کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم ایک ہفتہ پہلے بتانا ضروری ہے۔ پرندے دیکھنے کے شوقین ملک بھر سے آتے ہیں۔ یہاں غیر ملکی سیاح بھی ہوتےہیں جیسے جنوبی کوریا اور سنگاپور سے۔ مہمان نوازی کی پوری صنعت متحرک ہو جاتی ہے۔”

جینان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں مہاجر پرندوں کے لئے محفوظ اور جدید پرواز راستے تیار کر دیئے گئے

سردیوں میں پرندوں کے جھنڈ شمال سے جنوب کی طرف پرواز کرتے ہیں

چین دنیا میں مہاجر پرندوں کے  چار اہم سفری راستوں پر واقع ہے

800سے زائد اقسام کے پرندے ہر سال ان راستوں پر سفر کرتے ہیں

چین مہاجر پرندوں کے تحفظ کے لئے جدید زمینی و فضائی نگرانی کر رہا ہے

1140 پرواز راستوں، 821 مسکنوں اور 58 دلدلی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے

ڈونگ پنگ جھیل میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی بڑی تعداد آ گئی

نگرانی کے مطابق پرندوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھی

ہوم اسٹے اور سیاحت سے مقامی دیہاتی بھی آمدنی حاصل کر رہے ہیں

مہمان نوازی کی صنعت سیاحوں کے لئے مکمل طور پرمتحرک رہتی ہے

اندرون و بیرون ملک سے سفید ہنس دیکھنے کے شوقین بڑی تعداد میں آتے ہیں

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!