جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینتارکین وطن کے عالمی دن پر آئی او ایم کا امور ہجرت...

تارکین وطن کے عالمی دن پر آئی او ایم کا امور ہجرت سے متعلق چین کی کوششوں کا خیر مقدم

بیجنگ(شِنہوا)ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) نے ہجرت کے نظم ونسق  کے اہم شعبوں میں چین کی کوششوں اور کردار کو مثبت قرار دیا ہے۔

چین میں آئی او ایم کے مشن کی سربراہ لی وین نے کہا کہ باقاعدہ راستوں کو وسعت دینے، ویزا کے طریقہ کار کو آسان بنانے، سرحدوں کے انتظام میں نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے اور بین الاقوامی تارکین وطن کے لئے انضمام کی معاونت کو بہتر بنانے میں اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

لی وین نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران کیا جو 18 دسمبر کو منائے جانے والے تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔

لی نے مزید کہا کہ چین ‘جنوب-جنوب تعاون’  کے فریم ورک کے تحت ترقی پذیر ممالک کی حمایت بھی کر رہا ہے تاکہ غیر محفوظ ہجرت اور نقل مکانی کے اسباب جیسے غربت، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ چین میں "پورے معاشرے پر مبنی نقطہ نظر” مقبول ہو رہا ہے جس میں کاروباری ادارے اور دیگر شراکت دار ہجرت سے متعلق کاموں میں تیزی سے شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کے ساتھ مہارت کی تربیت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور مہاجر مزدوروں کے تحفظ کے حوالے سے حالیہ شراکت داریوں کا حوالہ بھی دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے بین الاقوامی تنظیموں اور کانفرنسوں کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیا تیان نے کہا کہ چین ‘گلوبل گورننس انیشی ایٹو’ کے تحت آئی او ایم کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔ یہ چین کا تجویز کردہ ایک فریم ورک ہے جو 5 کلیدی اصولوں خودمختار مساوات، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی، کثیر جہتی، عوام پر مبنی نقطہ نظر اور عملی اقدامات پر زور دیتا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!