جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینجاپان کے عسکریت پسندی کی طرف رجحان نے علاقائی ممالک کو...

جاپان کے عسکریت پسندی کی طرف رجحان نے علاقائی ممالک کو انتہائی چوکنا کر دیا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کی طرف سےعسکریت پسندی کو دوبارہ اپنانے کے خطرناک رجحان نے علاقائی ممالک اور عوام کو انتہائی چوکس کر دیا ہے۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ جاپانی وزیراعظم کے تائیوان کے متعلق بیانات کے بعد چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں مقیم جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور دیگر ملکوں کے سفیروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ ان سے جاپان کے بیانات کی مخالفت کرنے اور چین کے موقف کی حمایت کرنے کی درخواست کی جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں موجود تمام ممالک کے سفارت خانوں کے ساتھ معمول کے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات میں تسلیم شدہ عالمی ضابطہ ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کا اس پر وسیع پیمانے پر اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق غلط بیانات نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضابطے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جبکہ جنگ عظیم دوئم کی فتح کے نتائج اور بین الاقوامی انصاف کو کھلم کھلا چیلنج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد کے نظام، انسانی ضمیر اور انصاف کا دفاع کرنا تمام فریقین کے مشترکہ مفادات میں ہے اور یہی ناگزیر انتخاب ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں کئی علاقائی ممالک نے ایک بار پھر ایک چین کے اصول سے اپنی وابستگی، تائیوان کی آزادی کی مخالفت، چین کے اتحاد کی حمایت اور عسکریت پسندی کے ممکنہ طور پر دوبارہ ابھرنے کے خلاف چوکس رہنے اور مزاحمت پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپانی فریق کو چاہیے کہ وہ ان مطالبات پر کان دھریں، خود احتسابی کریں اور اپنی غلطیوں کو درست کریں، بجائے اس کے کہ انتشار اور مسائل پیدا کرے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!