جمعرات, دسمبر 18, 2025
انٹرنیشنلکریبین میں تحمل کا مظاہرہ کرکے کشیدگی فوری ختم کی جائے، اقوام...

کریبین میں تحمل کا مظاہرہ کرکے کشیدگی فوری ختم کی جائے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ(شِنہوا)قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کریبین کی صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں وینزویلا کے خلاف امریکہ کے حالیہ اقدامات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ گوتریس موجودہ صورتحال پر بہت قریب سےنظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کے سربراہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی اختلاف کو لازماً پرامن ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وینزویلا یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لاتا ہے تو  امکان ہے کہ غالباً سلامتی کونسل کے ارکان اس معاملے پر غور و فکر کریں گے۔

حق نے کہا کہ اس مرحلے پر سفارتی رابطے جاری رکھنا اور مکالمے کے ذریعےپرامن حل تلا ش کرنا بہت ضروری ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!